پشاور: برقعہ پوش مرد کسی کے گھر میں گھس گیا

09:19 PM, 11 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) پشاور میں تھانہ تہکال کی حدودمیں برقعہ میں ملبوس شخص کسی کےگھرمیں گھس گیا۔

تفصیلات کے مطابق  گھروالوں کی اطلاع پرپولیس نےبرقعہ میں ملبوس شخص کوگرفتارکرلیا۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ  گرفتار شخص کی شناخت عمران   کے نام سے ہوئی،مذکورہ شخص نے گھریلوں ناچاقی پر اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا کیا تھا۔

گرفتار شخص نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ  جھگڑے کی وجہ سے میری بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی ہے،پریشانی کی وجہ سے میں نے نشہ اور گولیاں کھا کر یہ اقدام کیا ہےاورمجھے پتہ نہیں چلاہے۔

تاہم  متاثرہ فریق کی تحریری درخواست پر اصل حقائق جاننے کیلئے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں