خودساختہ جلاوطنی ختم،سلیمان شہبازوطن واپس پہنچ گئے

07:03 AM, 11 Dec, 2022

احمد علی
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کےصاحبزادے سلیمان شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کےصاحبزادے سلیمان شہبازاسلام آبادپہنچ گئے۔سلیمان شہبازسعودی ائیرلائنزکی پرواز کے ذریعے لندن سے براستہ سعودی عرب رات ڈیڑھ بجے کے قریب اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔ خیال رہے کہ 13دسمبر کو اسلام آبادہائیکورٹ کے سامنےسرنڈرکریں گے۔ عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کووطن واپس پہنچنے پرسلیمان شہبازکی گرفتاری سے روک رکھاہے۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پیشی ضروری ہے، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو ہائی کورٹ میں سرنڈر کریں۔
مزیدخبریں