بچوں کیساتھ عمرے کی ادائیگی کیلئے عمر کی کم ازکم حد 5 سال مقرر
07:49 AM, 11 Dec, 2022
ریاض : بچوں کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کیلئے عمر کی کم از کم حد 5 سال متعین کر دی گئی ہے۔ سعودی وزارت حج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 90 دن کے لیے جاری عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔ اس حوالے سےسعودی وزارت حج نے مزید کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کے لیے کم ازکم حد 5 سال متعین کی گئی ہے، 5 سال سےچھوٹے بچے والدین کے ساتھ مسجد الحرام آسکتے ہیں۔