فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی
08:37 AM, 11 Dec, 2022
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ ' امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں ، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔' فواد چوہدری نے کہا کہ ' اگر پی ڈی ایم 20 دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی اور پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا۔ اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔'