ٹوئٹر نے دوبارہ بلیو ٹک سبسکرپشن سروس کا آغاز کردیا

11:40 AM, 11 Dec, 2022

احمد علی
ٹوئٹر کی جانب سے نےایک بار پھر بلیو ٹک سبسکرپشن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن 12 دسمبر کو دوبارہ متعارف کرایا جارہا ہے۔ آئی فون سے ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو بلیو ٹک کے لیے ماہانہ 11 ڈالر جب کہ دیگر کو 8 ڈالر دینا ہوں گے۔ ٹوئٹر بلیو کے اپ ڈیٹ ورژن میں صارفین اپنی ٹوئٹس ایڈٹ کرسکیں گے،اس کے علاوہ 1080p ریزولوشن والی ویڈیوز اپ لوڈ جبکہ اکاؤنٹس پر ویری فائیڈ کا بلیو چیک حاصل کرسکیں گے۔ ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو کم اشتہارات دکھائے جائیں گے جبکہ وہ زیادہ طویل ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے۔ گزشتہ ماہ ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹس کے درمیان فرق واضح کرنے کیلئے مختلف رنگوں کے بیجز لانچ کرے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ کمپنیوں کے لیے سنہرا، سرکاری اداروں اور افراد کے لیے گرے، کسی بھی سلیبریٹی یا عام شخص کے لیے نیلا رنگ مختص ہوگا۔ یاد رہے کہ ٹوئٹر بلیو کو نومبر کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس سبسکرپشن سروس کے تحت صارفین 8 ڈالرز ماہانہ فیس ادا کرکے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرسکتے تھے۔تاہم بعد میں بعض معروف شخصیات اور اداروں کے نام کے جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھر مار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا تھا۔
مزیدخبریں