پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کوشوہر کےدوستوں نےاجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا

10:08 AM, 11 Dec, 2024

ویب ڈیسک: پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کے دوست  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کرفرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں چک 6 چودہ ایل میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے شوہر کے دوستوں کی اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔

پولیس نے شوہراقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اقبال نے 7 دسمبر کو والدین کی مرضی کے بغیر لو میرج کی تھی،لو میرج کے بعد شوہر اقبال بیوی کو رشتہ دار ندیم کے گھر لے آیا تھا۔

مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ اقبال اگلے روز بیوی کو لے جانے کیلئے آیا تو دوستوں نے اسے کمرے میں بند کردیا اور ملزمان لڑکی سےاجتماعی زیادتی کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔

یاد رہے چند روز قبل شیخوپورہ ضلع شرقپورشریف میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے کے بعد خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

15کے قریب ڈاکوؤں نے شیخوپورہ روڈ پر واردات میں 20 شہریوں کو نقدی، موبائل فونز سے محروم کردیا تھا، متاثرہ افراد نے بتایا تھا کہ ہمارے ساتھ لٹنے والی خاتون سے 3 ڈاکوؤں نے زیادتی کی، زیادتی کا شکار خاتون روتی ہوئی گھر چلی گئی۔

مزیدخبریں