ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ سے کمسن بچوں کو اغواء کر کے فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اغواء کاروں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گروہ سے ایک 3 دن کا بچہ اور ایک 16 روز کی بچی برآمد کی گئی جنہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان میں شہناز،ثنا، مشاعل،محمد رمضان، محمد شہباز شامل ہیں جبکہ مطیع الرحمن، محمد یعقوب ،انعام عباس، فاطمہ، کنزہ، زنیب اور معراج بی بی شامل ہیں۔ایک ملزم انعام عباس موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بچوں کو خریدو فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ملزمان نے شیر خوار بچوں کو کہاں سے اغواء کیا تفتیش جاری ہے۔
غیور احمد نے بتایا کہ ملزمان اب تک 23 لاکھ روپے کے عوض کئی بچے فروخت کر چکے ہیں۔