(ویب ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے سے متعلق بھتیجے انس حقانی نے تصدیق کردی۔
رپورت میں بتایا گیا ہے کہ افغان وزیر برائے مہاجرین کابل میں وزارت کے دفاتر میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہوئے جبکہ انکے علاوہ بھی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ادھر افغان پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا خودکش تھا، واقعے کے وقت خلیل الرحمان حقانی مسجد کی جانب جارہے تھے تاہم واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن حقانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جنہوں نے حقانی نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ موجودہ وزیر داخلہ اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے۔