وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نئے نام سامنے آگئے

06:31 PM, 11 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  رواں ماہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا اعلان کئے جانے کا امکان  ہے۔

ذرائع  کے مطابق  صدر   مسلم لیگ ن   نواز شریف پرانے اور تجربہ کار افراد کو کابینہ میں لانے کے خواہاں ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  کابینہ میں دس مزید ارکان شامل کئے جائیں گے،جن میں  سردار یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بیرسٹر عقیل کا نام  شامل ہے۔کابینہ میں حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب  کے نام پر غور کیا جا ریا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  لیگی قیادت دو خواتین کو بھی کابینہ میں لانے پر مشاورت کر رہی ہے۔

مزیدخبریں