سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کرے گا

09:37 PM, 11 Dec, 2024

(ویب ڈیسک )   فیفا نے فٹبال ورلڈکپ 2030 اور 2034 کے میزبان ممالک کے ناموں کا اعلان کردیا۔

فیفا ورلڈکپ 2030 اور 2034 کے میزبان ممالک کا اعلان فیفا کانگرس میں کیا گیا ہے۔

فیفا کی تاریخ میں پہلی بار 6 ممالک ورلڈکپ 2030 کی میزبانی کریں گے جبکہ   فیفا ورلڈکپ 2034 میزبانی سعودی عرب کو سونپ دی گئی ہے۔

فیفا ورلڈکپ 2030 کے میزبان ممالک میں ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے، اسپین، پرتگال اور مراکش شامل ہیں۔ فیفا ورلڈکپ کے آرگنائزنگ ممالک میں صرف اسپین، پرتگال اور مراکش شامل ہوں گے۔

فیفا ورلڈکپ کے 100 سال مکمل ہونے پر ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے پہلے تین میچوں کی میزبانی کریں گے، فیفا ورلڈکپ 2030 کے پہلے تین میچوں کے علاوہ دیگر تمام میچوں کی میزبانی اسپین، پرتگال اور مراکش کریں گے۔

یاد رہے کہ   فیفا ورلڈکپ 1930 کی میزبانی بھی ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے نے کی تھی۔

سعودی عرب پہلی بار فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔   سعودی عرب فیفا ورلڈکپ 2034 کیلئے 15 اسٹیڈیم تیار اور اپ گریڈ کرے گا۔ فیفا ورلڈکپ 2034 کیلئے تیار ہونے والے 15 اسٹیڈیمز میں سے گیارہ نئے اسٹیڈیم تیار کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں