اسلام آباد (پبلک نیوز) سیبٹ الیکشن2018 میں ووٹوں کی خرید و فروخت کرنے والی ویڈیو سامنے آنے پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، عمران خان نے ممبر صوبائی اسمبلی کی رشوت لینے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم پی ایز کی رشوت لینے والی ویڈٰیو کا نوٹس لیتے ہوئے اہم فیصلہ سنا دیا ہے، ویڈیو کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اوا کمیٹی کو ایک ماہ کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شامل ہیں، ویڈیو میں کون کون ملوث ہے؟ کمیٹی تحقیقات کرے گی ور کیسز نیب، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو بھجوانے کی تجاویز بھی دی جائیں گی۔