نیپرا نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

11:43 AM, 11 Feb, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: عوام بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے لئے ہو جائیں تیار، نیپرا نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صارفین پر 84 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اورلائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔

نیپرا نے اپریل تا جون 2020 کی سہہ ماہی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے اور قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں ایک سال میں کی جائیں گی ، اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اورلائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں