چوروں کا ٹولہ اپنے آپ کو پی ڈی ایم کہتا ہے: عمران خان

05:00 PM, 11 Feb, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کا ٹولہ ہے جو اپنے آپ کو پی ڈی ایم کہتا ہے۔ جس طرح مہنگائی ہوئی ہے، تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے، لیکن آمدنی بڑھے گی تو پیسے دیں گے، نہیں تو قرضے لینے پڑیں گے۔

ملازمین کی جانب احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مہنگائی ہوئی ہے، تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے، لیکن آمدنی بڑھے گی تو پیسے دیں گے، نہیں تو قرضے لینے پڑیں گے اور ان کا بوجھ سب پر پڑے گا۔ ملکی برآمدات اور آمدنی بڑھ رہی ہے، تھوڑا صبر کر لیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ یہ ایک چوروں کا ٹولہ ہے جو اپنے آپ کو پی ڈی ایم کہتا ہے۔ یہ کوئی ڈیموکریٹک موومنٹ نہیں بلکہ چوری بچاؤ موومنٹ ہے۔

مزیدخبریں