عامر لیاقت کا اپنی نوبیاہتا دلہن کیساتھ گانا وائرل
07:59 AM, 11 Feb, 2022
کراچی: (ویب ڈیسک) حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا اپنی نئی نویلی دلہن کیساتھ گانا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش اس گانے میں عامر لیاقت مائیک پکڑے انڈین فلم کا مشہور گانا ''جب کوئی بات بگڑ جائے'' گنگا رہے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر ان پہلو میں ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی شرمائی ہوئی بیٹھی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو عامر لیاقت کے سسرال میں فلمبند کی گئی ہے کیونکہ اس میں ان کے سسر، ساس اور دیگر رشتہ دارے بھی موجود نظر آ رہے ہیں۔ https://twitter.com/galaxylollywood/status/1492025869044490258?s=20&t=xluI_daPR2AQqCJFTH1wOg گذشتہ روز عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ نامی لڑکی سے تیسرا بیاہ رچا لیا تھا۔ اس پرمسرت موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فون کر کے شادی پر مبارک باد دی، شکریہ وزیراعظم صاحب! https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1491767923257528333?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491767923257528333%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F60846%2F ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت حسین نے ناقدین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ افواہوں، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1491700143330148353?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491700143330148353%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F60846%2F دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ انہوں نے شادی کی، کبھی حرام رشتے نہیں رکھے۔ انہوں نے ہمیشہ حلال رشتوں پر یقین رکھا ہے۔ اللہ نے ایک سے زائد شادیوں کا حکم دیا ہے۔ ہم بھارت سے ہجرت کرکے ضرور آئے ہیں لیکن بھارتی کلچر کو اپنے اوپر سوار نہ کریں۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1491717685146759175?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491717685146759175%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F60846%2F ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک شادی پر اکتفا کیا جاتا ہے لیکن اسلام زیادہ شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ لوگ پہلی بیوی سے ڈر کر دوسری شادی نہیں کرتے۔ جو بھی دوسری شادی کا خواہش مند ہے، وہ اللہ سے ڈرے اور بیوی سے نہ ڈرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک چوتھی شادی کی گنجائش بھی موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اگر وہ اسمبلی میں دوسری شادی کے حوالے سے بل لائے تو بہت سے لوگ اپنے بل میں چھپ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیملی لاز میں ترامیم کی ضرورت ہے، عائلی قوانین کا پاکستان کے کلچر سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ تو ایوب خان نے اپنی بیٹی کیلئے اس وقت بنائے تھے جب ان کے داماد نے دوسری شادی کی تھی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب جنوبی پنجاب کے داماد ہوگئے ہیں تو کیا جنوبی پنجاب صوبے کیلئے بھی کام کریں گے؟ اس سوال پر عامر لیاقت نے کہا کہ اس شادی سے دو محروم قومیں ایک ہوئی ہیں، یعنی سرائیکی اور مہاجر، دونوں ہی کے صوبے کے بارے میں سوچیں گے۔ قائد اعظم نے بھی اپنے 14 نکات میں کہا تھا کہ کراچی کو ممبئی سے علیحدہ کیا جائے، کراچی کبھی سندھ کا حصہ تھا ہی نہیں۔