صوبہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری

12:41 PM, 11 Feb, 2022

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں الیکشن کمیشن کے تمام ضلعی دفاتر میں عوام الناس کے معائنہ کیلئے آویزاں کر دی گئیں۔ صوبہ پنجاب کے 36اضلاع میں 2544نیبر ہوڈ کونسلز اور 3128ویلج کونسلز تشکیل دی گئی ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017اور پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021کے تحت حلقہ بندی کے عمل کو سر انجام دیا گیا ہے۔ 11 سے 25فروری2022تک متعلقہ ووٹرزحلقہ بندی اتھارٹی کے پا س اعتراضات دائر کر سکیں گے۔ حلقہ بندی اتھارٹیز 11فروری سے 12مارچ2022تک اعتراضات پر فیصلے صادر کریں گی۔ پنجاب کے تمام ڈویژنز میں ریجنل الیکشن کمشنرز کو حلقہ بندی اتھارٹیز مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع لاہور کیلئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ڈائیریکٹر لیگل کو حلقہ بندی اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 22 مارچ 2022کو جاری کر دی جائے گی۔
مزیدخبریں