کیا عامر لیاقت کی نئی دلہن طوبیٰ انور کے کپڑے پہن رہی ہیں؟

02:45 PM, 11 Feb, 2022

احمد علی
گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی منظر عام پر آئی تو جیسے پورے سوشل میڈیا پر ہل چل ہی مچ گئی۔ عامر لیاقت اور ان کی نئی اہلیہ سیدہ دانیہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ بہت پہلے ہی طے پا چکا تھا لیکن حقیقت کل منظر عام پر آئی۔ عامر لیاقت حسین نے اپنی نئی شادی کی تصدیق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر کی۔ عامر لیاقت نے اہلیہ دانیہ کے ساتھ اپنی شادی کی تصویر شئیر کی جس کی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گزشتہ روز یعنی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ اہلیہ کے تعارف میں عامر لیاقت نے لکھا کہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے۔ اس سے قبل طوبیٰ انور کی عامر لیاقت سے علیحدگی کی خبریں وائرل ہو رہی تھیں۔ یہاں جس حوالے سے بات کرنے جا رہے ہیں وہ یہ ہے کہ عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ سیدہ دانیہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شئیر کی ہیں اس میں دیکھا گیا کہ دانیہ عامر نے طوبیٰ انور کے کپڑے زیب تن کیئے ہوئے ہیں۔ ریویو اِٹ کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ایک ویڈیو میں ان کی نئی اہلیہ دانیہ عامر کو طوبیٰ انور کی جیکٹ پہنے ہوئے نظر آئی ہیں۔ یہ ویڈیو ڈاکٹر عامر لیاقت نے 12 جنوری کو پوسٹ کی تھی۔ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبٰیٰ انور بھی یہی جیکٹ پہنے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ کراچی:عامر لیاقت نے اپنی نئی اور تیسری بیوی کے ساتھ حال ہی میں یوٹیوب نادر علی پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا۔ عامر لیاقت نے اپنی نئی اور تیسری بیوی کے ساتھ حال ہی میں یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شمولیت اختیار کی جہاں ان کی نئی بیوی دانیہ اور انہوں نے خود کئی حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔ پوڈ کاسٹ میں نادر علی نے دانیہ شاہ سے ایک سوال پوچھا کہ آپ کو عامر لیاقت سے پہلی بار محبت کب ہوئی؟ دانیہ نے کہا کہ مجھے بچپن میں ہی عامر لیاقت سے پیار ہو گیا تھا۔ دانیہ کے اس جواب پر نادر علی نے حیرت سے پوچھا ’’بچپن میں؟‘‘ اس موقع پر عامر لیاقت نے نادر علی سے کہا کہ یہ ساری کہانی سن لیں کیونکہ یہ سننے کی بات ہے۔ دانیہ شاہ نے بتایا کہ وہ بچپن میں عامر لیاقت کو ٹی وی پر دیکھتی تھیں۔ دانیہ نے مزید کہا کہ جب میں روتی تھی تو میری والدہ عامر لیاقت کو ٹی وی پر دکھاتی تھیں۔ اسی پوڈ کاسٹ کا ایک اور مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نادر علی عامر لیاقت سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی سابقہ ​​بیویوں کا خرچہ کون چلا رہا ہے؟ اس سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کے اخراجات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جس گھر میں میری سابقہ ​​اہلیہ اور بچے رہتے ہیں وہ گھر میں نے دیا ہے جس مالیت 8 کروڑ ہے. اس کے علاوہ میں نے اپنا پہلا گھر ان کے نام پر رکھا جس کا کرایہ وہ لیتی ہیں دبئی میں میں نے اسے ایک BMW بھی دی جو اس نے بیچ کر پیسے رکھ لیے۔ عامر لیاقت نے اپنی دوسری بیوی طوبی انور کے بارے میں بتایا کہ طوبی نے مجھے موقع نہیں دیا کہ میں گھر کو اپنے نام کروں۔ لیکن میں نے اسے ایک بلٹ پروف کار دی جس کی قیمت 65 لاکھ تھی اور اس کے پاس وہ گاڑی ہے۔ نادر علی نے عامر لیاقت سے پوچھا کیا دانیہ آپکی آخری بیوی ہے؟ عامر لیاقت نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اپنی عمر کو سامنے رکھوں تو یہ آخری ہے۔
مزیدخبریں