پی ڈی ایم کے اجلاس سے قبل رانا ثناءاللہ کا بڑا دعوی
03:23 PM, 11 Feb, 2022
لاہور ( پبلک نیوز) پی ڈی ایم کے اجلاس سے قبل ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ نے بڑا دعوی کردیا۔ قبل ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے نمبرز پورے ہیں، نمبر گیم کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ صرف بندوں کے کلئیر ہونے کی بات ہے کہ ہم نے کس کو لینا ہے اور کس کو نہیں۔ پہلے عدم اعتماد اسپیکر کے خلاف آئے گی یا وزیراعظم کے خلاف، فیصلہ لیڈرشپ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے تاریخ کا تعین کسی میٹنگ میں نہیں کیا جائے گا۔ عدم اعتماد کے لئے تاریخ کا تعین میاں نواز شریف اور دیگر جماعتوں کے سربراہ خفیہ طور پر کریں گے۔ ہمیں ایمپائرز کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اپنے سیاسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔