شیخ رشید کی مری مقدمے میں ضمانت منظور ہوگئی

11:32 AM, 11 Feb, 2023

احمد علی
سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ ضمانت مری مقدمے میں منظور کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی ، جس پر آج سماعت ہوئی ۔ عدالت نے آج ہونے والی سماعت میں مری کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ ضمانت مری کے سول کورٹ میں منظور کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان دینے پر شیخ رشید کے خلاف مری، اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں شہریوں کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا تھا ۔
مزیدخبریں