واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

02:30 PM, 11 Feb, 2023

احمد علی
واٹس ایپ نے اب صارفین کیلئے ویڈیوز چیٹ اور تصاویر بھیجنے میں آسانی کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے آئی او ایس کے صارفین کے لیے اب میڈیا (تصاویر، ویڈیو) چیٹ میں بھیجنے کی حد 100 کردی ہے ، یعنی کہ اب صارف زیادہ سے زیادہ چیٹ میں 100 تصاویر یا ویڈیوز بھی بھیج سکیں گے۔ اس سے قبل بھی صارفین 30 سے زائد میڈیا نہیں بھیج سکتے تھے، اس تبدیلی سے واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان ہوجائے گا اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی جاری کر دیا ہے ۔ یہ تبدیلی فی الحال واٹس ایپ نے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے ہی کی ہے، آئی او ایس صارفین 30 سے زائد تصاویر بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں آیا وہ ان خوش قسمت صارفین میں سے ہیں یا نہیں کہ جن کے لیے یہ فیچر پیش کیا گیا ہے ۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ یہ فیچر آئندہ کچھ دنوں میں ہی سب صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا.
مزیدخبریں