کراچی:مہنگے موبائل فون لے کر جانے والی وین لوٹ لی گئی

10:12 AM, 11 Feb, 2024

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے فیروز آباد میں موبائل فون لے کر جانے والی کورئیر کمپنی کی وین لوٹ لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ سے موبائل فون لے کر نکلنے والی وین کو لوٹا گیا، ملزمان فیروز آباد کے علاقے میں وین رکوا کر سوار ہوئے اور 45 منٹ بعد ملزمان ڈرائیور کو اتار کر وین لے کر فرار ہوگئے۔

وین صدر سے بھاری مالیت کے فون لے کر نکلی تھی۔

 پولیس کے مطابق ڈرائیور کی اطلاع پر ٹریکر کے ذریعے وین کا سراغ لگایا گیا جو ٹیپو سلطان کے علاقے سے خالی ملی، وین ڈرائیور کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) محمد رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی یہ 14ویں واردات ہے، آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں