رائیونڈ:ڈمپراور رکشہ میں تصادم ،2 افراد ہلاک،1زخمی

11:18 AM, 11 Feb, 2024

پبلک نیوز: بی بی جان روڈپر ڈمپراورچنگچی رکشہ میں تصادم  کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثےمیں دونوں افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثےمیں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
 پولیس کا کہناہے کہ زخمی شخص کی شناخت31سالہ اسحاق کےنام سےہوئی۔

 خیال  رہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں سڑکوں کی خستہ حالی، اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف وزری، اوور ٹیکنگ، اشارہ توڑنا، غیر تربیت یافتہ ڈرائیور، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، نو عمری میں بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ، بریک کا فیل ہو جانا اور زائد المیعاد ٹائروں کا استعمال شامل ہیں۔

مزیدخبریں