ایم کیو ایم وفد کی نواز شریف سےملاقات،بڑےفیصلے

12:58 PM, 11 Feb, 2024

ویب ڈیسک: ایم کیو ایم وفد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں حکومت سازی پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ‏متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد رائیونڈ پہنچ گیا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم قائدین وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور جماعت کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سیاسی بیٹھک میں نئی حکومت سازی ، آئندہ سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوئی۔

مزیدخبریں