شیر افضل مروت کاانتخابات میں 182سیٹیں جیتنے کادعویٰ

04:14 PM, 11 Feb, 2024

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے انتخابات میں 182سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے بینگن، چمٹا جیسے انتخابی نشان دیئے،انتخابات میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ  دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہناتھا کہ ہم نے فارم 45اکٹھے ہیں، ہماری 182سیٹیں بنتی ہیں،ایم کیو ایم ایک نشست بھی نہیں جیتی، ہماری جیتی ہوئی نشستیں ایم کیو ایم کو دی گئی ہیں،ان کا کہناتھا کہ مرکز اور پنجاب میں ہمیں اتحاد کی ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں