واٹس ایپ صارفین کی ” چیٹ “ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے نیافیچر

06:06 PM, 11 Feb, 2024

(ویب ڈیسک)وقت کی تبدیلی اور صارفین کی ڈیمانڈ پر میٹا فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام میں تبدیلی کرتا رہتا ہے، جبکہ صارفین کی پرائیویسی کا بھی خاص خیال رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ موبائل ایپ کے بعد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق   واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا ہی ہے۔اس فیچر کے تحت صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کے لیے جب کسی چیٹ کو مین ڈیوائس میں لاک کیا جائے گا تو اس کا اطلاق دیگر لنکڈ ڈیوائسز پر بھی ہوگا۔تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔

لاک چیٹس کی لسٹ کو اوپن کرنے کے لیے سیکرٹ کوڈ کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بھی تمام ڈیوائسز کی سکیورٹی مضبوط ہوگی۔اس فیچر کی آزمائش ابھی بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ   چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔لاک کی گئی چیٹس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔

مزیدخبریں