(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 13 ، اسکردومنفی 09 ، کا لام منفی08 ، استور منفی07، گوپس منفی 06، گلگت، چترال، سری نگر منفی05، بگروٹ اورہنزہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔