شاہ رخ خان کا قطر میں چرچہ،  قطری وزیراعظم خود استقبال کیلئے آگئے

11:53 PM, 11 Feb, 2024

(ویب ڈیسک) قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کی طرف سے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے استقبال کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 

بھارتی اداکار اپنے دورہ قطر کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں اور انہیں قطر میں جاری ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی طرف سے شاندار استقبالیہ دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی نامور شخصیات کے ساتھ تصاویر زینت بنی ہوئی ہیں جن میں فیفا کے صدر گینی انفینیٹو بھی شامل ہیں۔

شاہ رخ خان نے لوسیل اسٹیڈیم میں اردن اور قطر کے میچ میں شرکت کی جہاں ان کا قطری وزیراعظم نے خود استقبال کیا۔

مزیدخبریں