کولیسٹرول بڑھ جائے تو یہ 5 پھل خوراک میں شامل کریں

05:07 AM, 11 Jan, 2022

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) اگر کولیسٹرول کے بڑھتے ہوئے لیول کو کنٹرول کرنے میں کوئی مسئلہ ہو تو خوراک میں کچھ خاص پھل شامل کریں۔ تفصیل کے مطابق موسمی پھل کھانے سے صحت کو بہت فائدہ ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں کچھ پھل کھانے سے کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ ہائی کولیسٹرول دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ کولیسٹرول کی دو قسمیں ہیں، ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول۔ ایل ڈی ایل کو برا کولیسٹرول سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کو کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے تو یہ پھل کھائیں۔ سٹرابیری سٹرابیری کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ سٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جس سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سیب سیب کھانے سے کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ سیب میں پیکٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ ایک فائبر ہے اور جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کر سکتا ہے۔ سنگترہ اور لیموں سنگترہ، لیموں اور ان جیسے دیگر پھل بھی آپ کولیسٹرول لیول کو کم کرنے کیلئے کھا سکتے ہیں۔ یہ پھیل وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہیں اور قوت مدافعت کو بھی بڑھاتے ہیں۔ انگور انگور کھانا صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ آپ اسے سردیوں کا صحت بخش ناشتہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ انگور کھانے سے وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کو بھی کم کرے گا۔ ایوکاڈو بہت سے لوگ اس غلط فہمی کی وجہ سے ایوکاڈور کا استعمال نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کولیسٹرول بڑھ جائے گا۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ ایوکاڈو میں صفر کولیسٹرول ہوتا ہے۔ تاہم پھلوں کا استعمال اعتدال میں کریں کیونکہ ان میں فرکٹوز ہوتا ہے اور ان کو زیادہ کھانے سے چینی کی غیر صحت بخش مقدار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مزیدخبریں