حارث رؤف نے جشن کا نیا انداز اپنا لیا، ویڈیو وائرل

07:12 AM, 11 Jan, 2022

Rana Shahzad
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش میں اپنی بائولنگ کا جادو جگانے والے پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رئوف کا جشن منانے کا نیا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ میلبرن سٹارز کی جانب سے کھیلنے والے قومی کھلاڑی حارث رؤف نے پرتھ سکارچرز کے بلے باز پیٹرسن کو آؤٹ کرنے بعد پہلے سینیٹائزر لگانے کے انداز اپنایا، اس کے بعد ہاتھ صاف کئے اور جیب سے ماسک نکال کر چہرے پر لگا لیا۔ میلبرن سٹارز نے حارث رئوف کے اس انوکھے انداز اور جشن کی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے. https://twitter.com/StarsBBL/status/1480753595758698502?s=20 اس سے قبل حارث رئوف نے کچھ روز قبل ایک ناقابل یقین کیچ پکڑ کر شائقین کرکٹ سے خوب داد وصول کی تھی۔ اس موقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، جسے دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا۔ حارث رؤف نے اب تک آٹھ انٹرنیشنل ون ڈے میچ اور 32 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ 2020ء میں انہوں نے دونوں فارمیٹس میں اپنے ڈیبیو میچ کھیلے تھے۔ https://twitter.com/StarsBBL/status/1477959108573622273?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1477959108573622273%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fvideo-haris-rauf-takes-a-stunning-catch-in-his-first-bbl-game خیال رہے کہ صرف حارث رئوف نہیں دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں محمد حسنین، شاداب خان اور فخر زمان شامل ہیں۔
مزیدخبریں