پی ایس ایل 7: کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، مفت ٹکٹوں کی آفر
08:19 AM, 11 Jan, 2022
لاہور: ( پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ شائقین کو مفت ٹکٹیں دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹکٹ بک کرانے کے لئے کورونا ویکسین اور ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔ چار ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ مفت ملے گی۔ راؤنڈ میچز کی قیمت ڈھائی سو سے تین ہزار تک جبکہ فائنل راؤنڈ میں اس کی قیمت پانچ سو سے چار ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں فی الحال 100 فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس اور اومیکرون صورتحال کو پیش نظر پی ایس ایل میچوں میں تماشائیوں کی تعداد کو نصف بھی کیا جا سکتا ہے۔