آصف زرداری کی نئی سیاسی چال سامنے آ گئی

11:42 AM, 11 Jan, 2022

Rana Shahzad

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کے خلاف اِن ہاؤس تبدیلی کی حمایت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا امکان مسترد کردیا۔

احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کی نیویارک پراپرٹی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ آصف زرداری عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔

آصف زرداری کو نیب کی انکوائری میں ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیو یارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ بہتر ہوگا، میں تو چاہتا ہوں کہ یہ حکومت پہلے دن چلے جائے، یہ نا معقول لوگ ہیں ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی، اور اب تاریخ نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے، جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا۔

پیپلز پارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کے سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں، مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دیا تھا جس کے بعد پارٹی صدر شہباز شریف نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے

مزیدخبریں