دوسرا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 79 رنز سے ہرا دیا

05:17 PM, 11 Jan, 2023

احمد علی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 79 رنز سے شکست دید ی ہے۔ نیوزی لینڈ کے 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 182 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 79 رنز بناکر نمایاں رہے۔فخرزمان صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 28، حارث سہیل 10، آغا سلمان 25 رنز بنا سکے۔محمد نواز صرف 3 رنز کر آؤٹ ہوئے۔ نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 262 رنز کا ہدف دیا ۔ نیوزی لیںڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 101 اور کین ولیم سن نے85 رنزکی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
مزیدخبریں