چلڈرن اسپتال کی خاتون گارڈ سے مبینہ زیادتی،مقدمہ درج

02:52 PM, 11 Jan, 2025

فیصل آبادکے چلڈرن اسپتال میں خاتون گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ  رونما ہوا ہے۔تھانہ ویمن پولیس نےتین ڈاکٹرز، سکیورٹی سپروائز اور ایک نامعلوم  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن اسپتال انتظامیہ نے بھی واقعے کے حوالے سے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ متاثرہ خاتون گارڈ نے اپنا گلہ بھی کاٹنے کی کوشش کی۔متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

مزیدخبریں