قومی کرکٹ اسکواڈ آج لندن سے برمنگھم روانہ ہوگا
06:48 AM, 11 Jul, 2021
لندن (پبلک نیوز) قومی کرکٹ اسکواڈ آج لندن سے برمنگھم روانہ ہوگا. اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے برمنگھم کے لیے روانہ ہوگا. برمنگھم پہنچنے پر قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی. قومی اسکواڈ آج کسی ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کرے گا. پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آخری میچ 13 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا گا. قومی کرکٹر حارث سہیل آج انگلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے. مڈل آرڈر بیٹسمین رات گئے لاہور پہنچ جائیں گے. وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے.