لاہور: ڈیفنس میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد
08:16 AM, 11 Jul, 2021
لاہور(پبلک نیوز) پولیس کے مطابق لاہور ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے. فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کے گلا دبا کر قتل کردیا گیا . پولیس کا کہنا ہے کہ انتیس سالہ ماڈل کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی، مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں،مقتولہ غیر شادی شدہ تھی، نامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار،ملزم موقع سے فرار ہو گئے. پولیس نے مقتولہ ماڈل کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا . محمد علی کے مطابق وہ بہن کے گھر گیا تو بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی، نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی . ایف آئی آر کے متن کے مطابق میری بہن کے گلے پر زخم کے نشان تھے ۔ لاہور مقتولہ ماڈلنگ کرتی رہی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے. ادھر آئی جی پنجاب نے لاہور فیز 5 میں گھر سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اورسی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے.