یو ایف سی: ڈسٹن پوئریئر نے میک گریگور کی ٹانگ توڑ دی

09:07 AM, 11 Jul, 2021

حسان عبداللہ
لاس ویگاس(ویب ڈیسک) لاس ویگاس میں ہونے والے شو ڈاون میں آئرش فائٹر کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، ڈسٹن پوئریئر کے ساتھ مقابلے میں کارنر مک گریگور کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ میک گریگور کی یو ایف سی میں آخری چار لڑائیوں میں ان کی یہ تیسری شکست ہے۔ فائٹ کے دوران میڈیکس کو فوری طور پر آکٹون میں بلایا گیا اور یہ بات واضح ہوگئی کہ میک گریگر جاری نہیں رکھ سکے ، ڈاکٹر کی ہدایت پر ریفری ہرب ڈین نے لڑائی کو روکنے کا اعلان کیا۔ مک گریگور نے اپنی بدقسمتی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر کا اسٹاپپیج پوئرئر کی جیت اور میک گریگور کے ریکارڈ پر ہونے والے نقصان کے طور پر سامنے آیا ہے ، یو ایف سی میں ان کی آخری چار لڑائیوں میں ان کی یہ تیسری شکست ہے۔ جبکہ ڈسٹن پوئریئر کے ساتھ یہ انکی تیسری فائٹ تھی، اس سے قبل ایک ایک بار دونوں فائٹر ایک دوسرے کو ہرا چکے تھے.
مزیدخبریں