باراک اوباما پاکستانی گلوکارہ کے مداح نکلے

11:08 AM, 11 Jul, 2021

حسان عبداللہ

نیویارک (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اومابا پاکستانی گلوکارہ کے مداح نکلے ، انہوں نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ آجکل موسیقی سننے میں مگن ہیں. انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی پلے لسٹ بھی شیئر کی جس میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب بھی شامل ہیں۔

پاکستانی فنکار عروج آفتاب نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کی سمر پلے لسٹ میں جگہ بنالی ہے. گلوکارہ کے مقبول ٹریک محبت کو ریحانہ ، دی رولنگ اسٹونز، جے زیڈ ، باب ڈیلن کے ساتھ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ میرا سیٹھی ، رض احمد ، شرمین عبید چنائے اور دیگر نے عروج کو اس کارنامے پر مبارکباد دی۔

عروج نے سوشل میڈیا پر جاکر اظہار تشکر کیا۔ عروج نے اپنے انسٹا اکاونٹ پر کہا "آپ کا شکریہ ، باراک اوباما۔"

اپنی سالانہ پلے لسٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اوباما نے لکھا کہ "بہت سارے لوگ فیملی اور دوستوں کے ساتھ جمع ہو رہے ہیں ، اس موسم گرما کو منانے کے لئے بہت کچھ ہے۔ یہاں ان گانوں کی ایک پلے لسٹ ہے جو میں نے ابھی سنے ہیں۔  یہ پرانے اور نئے گانوں کا حسین امتزاج ہیں۔

سابق امریکی صدر نے لکھا کہ بہت سارے فوک گانوں کے ساتھ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ موسمِ گرما بہت اچھے طریقے سے گزاروں گا‘۔

مزیدخبریں