کشمیر کو کسی صورت صوبہ نہیں بننے دیں گے، مریم نواز

11:23 AM, 11 Jul, 2021

حسان عبداللہ
ہٹیاں بالا(پبلک نیوز) ہٹیاں بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہٹیاں بالاکے شہریوں کو نوازشریف اور شہبازشریف کا سلام پیش کرتی ہوں،کشمیر سے ہمارا خون کا رشتہ ہے، نوازشریف راجہ فاروق حیدر سے محبت کرتے ہیں،راجہ فاروق حیدر نے خدمت کا قدم بڑھا دیا ہے،کشمیر کا مقدمہ ہار کر آج کشمیر پر نظر لگا کربیٹھے ہیں، کشمیر کو کسی صورت صوبہ نہیں بننے دیں گے. مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر کا ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو راجہ فاروق حیدر تمہیں نہیں چھوڑے گا، میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں،نوازشریف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،کوئی دوست ملک عمران خان کی بات سننے کوتیار نہیں ہے ، عمران خان نے آٹا، چینی اور بجلی مہنگی کرنے میں مصروف ہے، پاکستان میں صرف ایک ہی انسان خوشحال ہے جس کا نام عمران خان ہے، عمران خان کشمیرکارخ کرنےسےپہلےنامہ اعمال ساتھ لانا.
مزیدخبریں