مریم نواز کو جعلی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

11:25 AM, 11 Jul, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز)‌مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی جانب سے مبینہ طور پر شیئر کی گئی تصویر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مریم نواز نے مبینہ طور پر ایک تصؤیر کو شیئر کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا. سوشل میڈیا صارفین اس بات کے حوالے سے ان پر تنقید کر رہے ہیں.

مریم نواز کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر دو حصوں پر مشتمل تھی جس کی ایک طرف نواز شریف نظر آتے ہیں جبکہ دوسرے حصے میں مریم موجود ہیں، مریم نواز نے کیپشن میں لکھا کہ کشمیر سے رشتہ بہت پرانا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ تصویر فوٹو شاپڈ ہے.

معاملے پر مریم نواز پر کڑی تنقید کی گئی ، اس دوران معاون خصوصی شہباز گل بھی پیچھے نہ رہے اور مریم نواز پر تنقید کے نشتر چلا دیے، ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جب سے اس مقام سے ہلے شائد وقت بھی ٹھہر گیا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا- ایک پتہ بھی نیا نہیں پھوٹا- کمال ہے، جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا، ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی، اور کشمیر سے محبت بھی جعلی، محترمہ صرف اس وقت سچ بولتی ہیں، جب وہ خاموش ہوتی ہیں.

مزیدخبریں