ڈولفن سکواڈ اور پی آریو کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

05:40 PM, 11 Jul, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث64 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے کار،63 موٹر سائیکلیں،17 موبائل فونز اور52ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کی آمد اور شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر ممکنہ اقدامات عمل میں لائیں۔ مویشی منڈیوں، بنکوں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اطراف متواتر پٹرولنگ کریں۔ مویشی منڈیوں میں بیوپاری اور خریدار فیس ماسک کالازمی استعمال کریں۔ پبلک مقامات پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتہ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام208 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایا گیا۔3 لاکھ9 ہزار496 موٹر سائیکلوں، 372گاڑیوں اور3 لاکھ09 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ کی گئی۔ ملزمان سے20 پسٹلز،6 رائفلز،27 میگزین اوردرجنوں گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس،2 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ 1389موٹر سائیکلیں،11 گاڑیاں تھانوں میں بند جبکہ411اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی6 گاڑیوں، 20موٹر سائیکلوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔ پتنگ بازی میں 38، ون ویلنگ میں 50 جبکہ ہوائی فائرنگ میں 04 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ دورانِ پٹرولنگ10 اشتہاری، 78عادی اور56 عدالتی مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔
مزیدخبریں