بارش نے کراچی ڈبو دیا، سڑکیں برساتی نالوں میں تبدیل

06:41 AM, 11 Jul, 2022

احمد علی
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے طوفانی بارشوں کے باعث اہم شاہراہیں اور علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی کے کئی علاقے ڈوب گئے ہیں، ڈیفنس، کلفٹن ، ملیر، ائیرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد،کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ آئی آئی چندریگرروڈپرسیلابی صورتحال ہے چھوٹی گاڑیوں کاچلناناممکن ہوگیا ہے۔ سندھ اسمبلی،سندھ ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کےسامنےکی سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔ اسٹیڈیم سےسائٹ جانےوالے انڈرپاسز میں پانی بھرگیا،عبداللہ ھارون روڈ صدر پر بارش کا پانی دکانوں اور اپارٹمنٹس میں داخل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں دن بھرموسلادھاربارش کاسلسلہ جاری رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزیدخبریں