'تیز بارشیں برسانے والا سسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے'
07:31 AM, 11 Jul, 2022
کراچی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہے ایک اور تیز بارشیں برسانے والا سسٹم کراچی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ایک اور تیز بارشیں برسانے والا سسٹم کراچی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔نیا تیز بارشیں برسانے والا سسٹم 18 یا 19 جولائی تک چلے گا۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 60 سے 80 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے ،تیزبارش والا سسٹم اس وقت مشرقی بھارت میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا سسٹم راجستھان سے آگے پاکستان میں داخل ہو گا کراچی میں موجودہ بارش کا سلسلہ اس سسٹم کے تحت ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے تیز بارش کے باعث صدر، کینٹ اسٹیشن، شاہراہ فیصل و اطراف میں پانی جمع ہوگیا جس کی نکاسی آخری اطلاعات آنے تک نہیں ہوسکی تھی.