آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے 2 میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں
05:24 PM, 11 Jul, 2023
لاہور: کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے ایڈن گارڈنز میں میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری کر دیں ہیں ۔ پاکستان نے کولکتہ میں ایڈن گارڈنز کےمیدان پر دومیچ کھیلنے ہیں۔ پاکستان کےانگلینڈاور بنگلہ دیش کےخلاف میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 800 بھارتی روپے مقرر جبکہ میچ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2200 بھارتی روپےمقرر کی گئی ہے۔ ایڈن گارڈنز میں سیمی فائنل میچ کےٹکٹس کی قیمت 900 روپےہوگی، سیمی فائنل کی سب سے مہنگی ٹکٹ بی اور ایل بلاک کی 3000 روپے ہوگی۔ خیال رہے کہ پاکستان کا بنگلہ دیش کےخلاف 31 اکتوبر جبکہ انگلینڈکےخلاف 12 نومبر کومیچ شیڈول ہے۔ آئی سی سی نےابھی تک ورلڈکپ کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری نہیں کی ہیں۔ ٹکٹس کی قیمتوں کااعلان کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدرسنہیاشیش گنگولی نے کیا۔