اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 45 ہزار 155پوائنٹس کی حد پر بند ہوا

08:01 PM, 11 Jul, 2023

احمد علی
کراچی : سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کی منتقلی کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ،آج اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس میں 570 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 155پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں انڈیکس 1.28 فیصد بڑھ گیا،مارکیٹ میں 24 کروڑ 81 لاکھ حصص ک کاروبار ہوا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1.23 روپے کی کمی ہوئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 278.57 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279.80 روپے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کی کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے سے کم ہوکر 282 روپے ہوگیا ہے۔
مزیدخبریں