بھارت کی آبی جارحیت،24 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج میں تین مرتبہ پانی چھوڑا

08:54 PM, 11 Jul, 2023

احمد علی
بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج میں تین مرتبہ پانی چھوڑ ا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی مرتبہ 97 لاکھ کیوسک گزشتہ روز ہریک کے مقام سے ستلج میں چھوڑا پھر گزشتہ روز شام کو 25 ہزار کیوسک اور تیسری مرتبہ آج صبح سویرے فیروز پور کے مقام سے 70 ہزار کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا گیا جس سے دریا کی سطح بلند اور بہائو میں تیزی آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ان ہتھکنڈوں سے پاکستان پر دبائو بڑھانا چاہتا ہے جبکہ پاکستان میں عدم استحکام لانے کی سازش کا حصہ ہے۔ ادھر بروقت اطلاع پر فلڈ فور کاسٹنگ سنٹر نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں چھوڑا گیا آج رات کسی بھی وقت پاکستانی حدود میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پہنچ جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے جو پانی کی آمد کی صورت میں درمیانے درجے کے سیلاب میں بدل سکتا ہے تاہم دریائے ستلج سے وابستہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جس کے لئے مقامی انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کر لئے ہیں ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، غوطہ خور، سول ڈیفنس کا عملہ، لائیو سٹاک اور آبپاشی کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں ریلیف کیمپ لگا دئیے گئے ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پبلک نیوز کو بتایا کہ اس وقت دریائے ستلج خے علاوہ تمام دری معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے چناب اور راوی میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ پنجاب کے تمام دریاؤں ڈیمز اور براجز میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے جبکہ تمام دریاؤں، براجز ،ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہاو کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ صوبائی کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan
مزیدخبریں