ایک اور بجلی بم: کمرشل،زرعی اور بلک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی

09:08 AM, 11 Jul, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے کمرشل صارفین کے فی یونٹ کی قیمت 77 روپے 15 پیسے ہو جائے گی۔

زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل سروسز کیلئے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے جنرل سروسز کیلئے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلک صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد جولائی سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھا گیا ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں