پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، علی محمد خان

04:07 PM, 11 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کا آئین کے مطابق واضح مؤقف ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ 

تحریک انصاف رہنماء علی محمد خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرنا ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ اس کیس میں انصاف ہوگا۔ جن لوگوں کا ٹرائل ہو رہا ہے وہ سویلینز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا آئین کے مطابق واضع مؤقف ہے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ ہم سمجھتے ہیں کسی شخص نے قانون توڑا ہے تو اسے سزا بھی ہونی چاہیے۔ ٹرائل سویلین کورٹس میں ہونا چاہیے۔ جہاں آئینی حقوق سلب نہ ہوں۔

یہ زیر حراست لوگ کئی ماہ سے اپنے پیاروں سے مل نہیں سکے۔ انصاف پر مبنی اس فیصلے میں ہمدردی کا عنصر بھی دیکھا جائے۔ ماضی میں دہشتگردوں سے بھی بات ہوئی۔ معاملہ افہام تفہیم سے نہ ہوا تو آپریشنز بھی کیے گئے۔

مزیدخبریں