لڑکیوں نے کیوں مارا؟ اصل معاملہ کیا؟ متاثرہ لڑکے نے حقیقت بتا دی

05:08 PM, 11 Jul, 2024

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں تشدد کا نشانہ بننے والے پیٹرول پمپ ٹک شاپ کے سیلز مین یوسف نے لڑکیوں سے لڑائی کی ساری کہانی بتادی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں واقع ٹک شاپ پر تین لڑکیاں آئیں جنہیں مبینہ طور پر بااثر خاندان کا فرد بتایا جارہا ہے، لڑکیوں نے دکان پر کام کرنے والے نوجوان سے تلخ کلامی کے بعد اُس پر ہراسانی کا الزام عائد کیا اور پھر اُسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران دکان پر کھڑے گاہکوں میں سے کسی نے لڑکے کو بچانے کی کوشش نہیں کی البتہ ایک بزرگ آگے بڑھے تو لڑکیاں اُن پر چیخنے لگیں۔

نجی نیوز چینل کو بتاتے متاثرہ لڑکےیوسف نے بتایا کہ ہم ڈیوٹی پر کھڑے تھے اور میں اپنے ساتھی سے بات کر رہا تھا کہ ہماری کوئی آئٹم ختم ہو گئی ہے اور اس نے کہا کہ اب مینیجر سے بے عزتی ہوگی، جس پر میں نے کہا وہ کون سی نئی بات ہےاور ہم دونوں نارمل ہنسے ہیں، جس پر ان لڑکیوں لگا کہ ہم انکی کسی بات پر ہنسے ہیں۔

یوسف نے بتایا کہ اس نے کہا کہ آپکو زیادہ ہنسی آرہی ہے،میں آپکو بتاتی ہو کیسے ہنستے ہیں اور وہ کیش کاؤنٹر کے اندر آگئی،جس پر میں نے انہیں کہا کہ آپ باہر چلے جائیں،یہاں آپکو آنے کی اجازت نہیں ہے،جس پر دوسری لڑکی نے آکر میرا گریبان پکڑ لیا اور مجھے تھپڑ مارا،وہاں ایک گاہک تھا جو ویڈیو بنا رہا تھا اس نے انہیں منع کیا مارنے سےتو لڑکیوں نے انہیں ماں بہن کی گالیاں دینا شروع کردیں۔

متاثرہ لڑکے نے مزید بتایا کہ وہ گالیوں کی ایک اور ویڈیو بھی ہے،پھر انہوں نے 3 سے 4 منٹ مارتی رہی ہیں اور پھر انہوں نے15 پر کال کر کے  ہراسمنٹ کا کیس کردیا اور ہم ساری رات جیل میں رہے۔

 لڑکے نے بتایا کہ وہ لڑکیاں چائے لینے آئی تھی اور میں نے انہیں چائے بھی دی وہ  کیش دینے کاؤنٹر پر آئی تھی ،جب یہ سب ہوا جبکہ انہوں نے بل بھی جمع نہیں کروایا، چیزیں سمیٹی اور چلی گئیں۔

مزیدخبریں