راہول ڈریوڈ کے بعد کپتان روہت شرما نے بھی انعامی رقم سے کٹوتی کی پیش کش کردی

05:59 PM, 11 Jul, 2024

ویب ڈیسک: راہول ڈریوڈ کے بعد کپتان روہت شرما نے بھی انعامی رقم سے کٹوتی کی پیش کش کردی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فاتح انڈیا ٹیم کی بھارتی بورڈ کی 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم کی تقسیم کا معاملہ، بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی انعامی رقم میں کٹوتی کی پیشکش کر دی۔

سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ سے پہلے روہت شرما نے پیشکش کی تھی روہت شرما نے بارباڈوس سے واپسی پر چارٹر فلائٹ کے دوران کٹوتی کی پیشکش کی۔  روہت شرما چاہتے تھے کہ اسپورٹ اسٹاف کے اراکین کو مناسب انعامی رقم ملے۔

رایول ڈریوڈ نے پانچ کروڑ کی بجائے دیگر کوچز کی طرح ڈھائی کروڑ روپے انعامی رقم لینے کا کہا تھا ، پندرہ رکنی ٹیم اور راہول ڈریوڈ کو پانچ پانچ کروڑ روپے انعام دینے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ کوچز کو ڈھائی ڈھائی کروڑ روپے دینے کا فیصلہ ہوا جبکہ اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان کو کم پیسے ملنے تھے۔

روہت شرما کی پیشکش کے بعد دیگر ارکان کو بھی دو دو کروڑ روپے کا فیصلہ ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں