سولر سسٹم لگوانےوالوں کیلئے بری خبر

07:04 PM, 11 Jul, 2024

ویب ڈیسک: سولر سسٹم لگوانے والوں کےلئے اہم خبر آ گئی، مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں 100فیصد اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں 100فیصد اضافہ ہونے سے میٹر کی قیمت 43ہزار سے بڑھ کر 65ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔

لیسکو صارفین کو اے ایم آئی میٹر 43 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا اچانک پابندی لگنے کی وجہ سے مارکیٹ میں میٹرز کی قیمتیں بڑھ گئیں، لیسکو کی جانب سے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کے لئےNOC کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیسکو کی جانب سے گرین بائی ڈائریکشنل میٹر کی تنصیب پر اچانک پابندی لگائی گئی، پابندی کا اطلاق یکم جولائی سے تمام دفاتر میں کر دیا گیا، پابندی کے بعد اے ایم آئی میٹرز کی قیمت بھی بڑھ گئی، گرین میٹر کا سٹاک ختم ہونے پر صارفین کو مارکیٹ سے خریداری کی اجازت دی گئی تھی۔

مزیدخبریں