حکومت نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

07:16 PM, 11 Jul, 2024

ویب ڈیسک: حکومت کے فیصلے سے پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، ملک بھر میں گذشتہ ایک سال سے پاسپورٹس کی پرنٹنگ تاخیر کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پاسپورٹس بحران کے خاتمے کے لئےاقدامات تیز کردیے گئے ، حکومت نے پاسپورٹ  بنوانے میں پیش آنے مشکلات کو ختم کرنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے پاسپورٹس پرنٹ کرنےوالی نئی مزید مشینیں منگوانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں ڈی جی پاسپورٹس اینڈامیگریشن نے ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کوارسال کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ ،2 ای پاسپورٹس مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینیں 1گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یاد رہے ملک بھر میں گذشتہ ایک سال سے پاسپورٹس کی پرنٹنگ تاخیر کا شکار ہے، پاسپورٹس میں تاخیرکی وجوہات کاغذ کی کمی اور مشینریوں کی کم استعداد کار تھی۔

مزیدخبریں